ابنا: وزير اعظم گيلاني نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستاني علاقوں کے اندر امريکہ کو کسي بھي طرح کے حملے کي کوئي اجازت نہيں دي گئي ہےـ
پاکستان کے وزير اعظم جودولت مشترکہ کے اجلاس ميں شرکت کے لئے آسٹريليا ميں ہيں، اپنے ايک بيان ميں کہا کہ انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کے لئے عوامي حمايت حاصل کرنے کي کوششوں کو امريکي ڈرون حملوں سے نقصان پہنچ رہا ہے ـانہوں نے کہا کہ پاک امريکہ تعلقات ميں آنے والي کشيدگي کي ايک وجہ ڈرون حملے ہيں ـ پاکستاني وزير اعظم نے کہا کہ امريکہ کو مطلع کر ديا گيا ہے کہ دو مئي جيسي کوئي بھي يکطرفہ کارروائي پاکستان کے لئے ناقابل قبول ہوگي ـ
وزير اعظم يوسف رضا گيلاني دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے چار روزہ اجلاس ميں شرکت کے لئے پرتھ گئے ہوئے ہيں ...........
/169